پنجاب کی ترقی کو مانے زمانہ، اب ڈھوندے گا نیازی کوئی اور بہانہ

دنیا میں پنجاب کا نام ہوا، جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا، زرداری ناکام ہوا صدر مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شاعرانہ انداز میں سیاسی مخالفین پر تنقید

منگل مئی 20:56

پنجاب کی ترقی کو مانے زمانہ، اب ڈھوندے گا نیازی کوئی اور بہانہ
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شاعری سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کو مانے زمانہ، اب ڈھوندے گا نیازی کوئی اور بہانہ، دنیا میں پنجاب کا نام ہوا، جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا، زرداری ناکام ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاعری کا سہارا بھی لیا، انھوں نے کئی شعر کہے، پنجاب کی ترقی کو مانے زمانہ، اب ڈھوندے گا نیازی کوئی اور بہانہ۔

وزیراعلی نے ایک اور شعر یوں سنایا، دنیا میں پنجاب کا نام ہوا، جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا، زرداری ناکام ہوا۔ عمران خان کو اپنے ایک اور شعر میں یوں مخاطب کیا، پنجاب ہے ٹاپ پر، کچھ رحم کرو اپنے آپ پر۔