د سیمونا ہالیپ نمبرون ، کیرولین ووزنیاسکی کی دوسری پوزیشنز برقرار رکھیں

ماریا شراپووا 11درجے کی چھلانگ لگاکر29ویں نمبر پر آگئیں،روم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنے والی الیناسویٹولینا بدستور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں

منگل مئی 21:19

د سیمونا ہالیپ نمبرون ، کیرولین ووزنیاسکی کی دوسری پوزیشنز برقرار ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ویمنز سنگلز ٹینس رینکنگ میں اٹالین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والی ماریا شراپووا 11درجے کی چھلانگ لگاکر29ویں نمبر پر آگئیں۔گزشتہ روز جاری کردہ ویمنز سنگلز ٹینس رینکنگ میں اٹالین اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والی ماریا شراپووا 11 درجے کی چھلانگ لگاکر29 ویں نمبر پر آگئیں، روم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنے والی الیناسویٹولینا بدستور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

فائنل میں ان سے شکست کے باوجود سیمونا ہالیپ نے نمبرون پوزیشن برقرار رکھی، کیرولین ووزنیاسکی نے دوسری اور گاربین مگروزا نے تیسری پوزیشنز برقرار رکھیں، جیلیان اوسٹاپینکو نے کیرولینا پلسکووا کو پیچھے دھکیل کر پانچویں پوزیشن ہتھیالی، پلسکووا ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئیں، فرانس کی کیرولین گارشیا نے ساتویں، پیٹرا کیوٹوا نے آٹھویں، وینس ولیمز نے نویں اور سلون اسٹیفنز نے ٹاپ ٹین کے آخری درجے پر جگہ بنائے رکھی۔

(جاری ہے)

جولیا گوریجس حسب سابق 11 اور اینجلیک کیربر 12ویں نمبروں پر رہیں، میڈیسن کیز نے ایک درجے ترقی ملنے پر 13ویں نمبر پر قدم رکھ دیے، ڈاریا کیساٹینکا ایک درجے تنزلی کے بعد 14ویںنمبرپر چلی گئیں،کوکو وینڈی ویگ15، الیسی مارٹینز16 اور ایشلیگ بارٹی 17ویں نمبروں پر ہیں، ان تینوں کو ایک ایک درجے بہتری میسر آئی، کیکی بارٹینز 3 قدم پیچھے ہٹ جانے پر 18ویںنمبر پر چلی گئیں، میگڈیلینا ریبریکووا 19 اور اناستاسیجا سیواسٹووا 20ویں نمبروں پر ہیں۔

دوسری جانب مینز سنگلز رینکنگ میں رافیل نڈال نے راجرفیڈرر کی جگہ دوبارہ نمبرون پوزیشن سنبھال لی، نووک جوکووک 4 درجے تنزلی کا شکار ہوکر 22ویں نمبر پر چلے گئے، روم میں اعزاز کا دفاع نہ کرپانے والے جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریف نے تیسری پوزیشن بحال رکھی، مارن کلک ایک درجے بہتری ملنے پر چوتھی پوزیشن پر آگئے۔گریگور دیمیتروف تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپر چلے گئے،ارجنٹائنی اسٹار جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے چھٹی، کیون اینڈرسن نے ساتویں، ڈومنیک تھیم نے آٹھویں پوزیشنز برقرار رکھیں، ڈیوڈ گوفن نے جون اسنر نے تبادلہ کرتے ہوئے نواں نمبر حاصل کرلیا، امریکی پلیئر ٹاپ ٹین کے آخری شریک بنے۔

متعلقہ عنوان :