یمن،حوثی باغیوؔںکا میزائل حملہ،7افراد جاں بحق،25 زخمی

منگل 22 مئی 2018 21:26

مارِب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) یمن میں حوثی باغیوؔں کے میزائل حملے میں 7افراد جاں بحق جب کہ 25افراد زخمی ہو گئے، حوثی باغیوں نے مارکیٹ کو میزائل کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے شہر مارِب میں حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مارب شہر کے مرکزی حصے کی ایک معروف مارکیٹ پر یہ میزائل داغا گیا۔ مارب شہر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی حکومت کے کنٹرول والے علاقے میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :