ایرانی جوہری معاملہ پرمائیک پومپیو سے ملاقات پر بات چیت کی جائے گی،جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس

منگل 22 مئی 2018 21:26

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاملہ پرامریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر بات چیت کے لیے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی ٹونٹی کے اجلاس کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کل بدھ کے روز مائیک پومپیو سے ملاقات کے لیے واشنگٹن جائیں گے اور ان سے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ امریکا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ تہران کو اپنی فوجی اور علاقائی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں لانا ہوں گی ورنہ اس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :