قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور نعرے بازی کیس میں دو ملزموں نے تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا

عدالت کا غلطیوں کے باعث دوبارہ ڈرافٹ کرنے کا حکم‘ معافی نامے میں املاک کے علاوہ دیگر غلطیاں ہیں‘عدالت

منگل مئی 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور نعرے بازی کے کیس میں دو ملزموں نے تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا‘ عدالت نے غلطیوں کے باعث دوبارہ ڈرافٹ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے قصور بار کے صدر نسیم مرزا کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر، رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت 6 ملزم پیش ہوئے درخواستگزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ مقامی رہنما ناصر خان اور جمیل خان نے تحریری معافی نامے میں املاک کے علاوہ دیگر نوعیت کی غلطیاں ہیں، غیر مشروط معافی نامے میں اگر اور مگر کے الفاظ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فل بنچ نے معافی نامہ میں غلطیوں کی نشاندہی پر اسے واپس کر دیا اور اسے تصیح کر کے دوبارہ داخل کرانے کی ہدایت کی فل بنچ نے گزشتہ سماعت پر پراسیکیواٹر شان گل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ فل بنچ نے باور کرایا کہ اگر کسی کو غلط فہمی ہے کہ وہ معاملے کو لٹکائے گا تو وہ غلط فہمی ہی رہے گی۔