عبدالمجید خان اچکزئی کیبریت کی درخواست منظور، بری کرنے کے احکامات جاری

منگل مئی 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ایڈہاک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ سعادت اللہ خان نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کی مقدمہ قتل میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے بری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ حکم گزشتہ روز عدالت کے جج نے عبدالمجید خان اچکزئی کی جانب سے مقدمہ قتل میں دائر درخواست زیر دفعہ 265kپرفیصلہ سناتے ہوئے دیا۔

عبدالمجید خان اچکزئی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور نورجان بلیدی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی تھی جبکہ درخواست پر دلائل مکمل کئے جانے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ عبدالمجید خان اچکزئی ودیگر پر تھانہ سول لائن کوئٹہ کی حدود میںسال 1992ء میں عبدالغفار نامی شخص کوقتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔