سی پیک سے چین پاکستان سفارتی اور دفاعی تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

پاکستان اور چین نے تعلقات کی 67ویں سالگرہ منا کر ملکی سطح کے تعلقات کے ماڈل کو فروغ دیا ہے آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا ،چینی سفیر کی بات چیت دونوں ممالک کی قیادت میں ہر سطح پر مشترکہ مفاد کے تحفظ کا بے مثال عزم پایا جاتا ہے ، ایشیاء ٹائمزکی رپورٹ

منگل 22 مئی 2018 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) رواں ہفتے اپنے دو طرفہ تعلقات کی 67ویں سالگرہ منا کر چین اور پاکستان ملکی سطح کے تعلقات کے ماڈل کو فروغ دینے میں کامیاب رہے ہیں ،چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کا آغاز کر کے ان کے سفارتی اور دفاعی تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں ،سی پیک نے ان کی تجارت اور کاروباری شراکت داری کو شاندار سفارتی تعلقات کے برابر لانے کی راہ ہموار کی ہے ،زندگی کے تمام شعبوں میں اپنے مشترکہ مفاد کے تحفظ اور فروغ دینے میں آہنی بھائی رہنے کے لیے دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی سطح پر بے مثال عظم پایا جاتا ہے ، گذشتہ چند برسوں میں تجارتی اور کاروباری سطح پر رابطوں کے علاوہ مسلسل ثقافتی ،طلباء اور میڈیا تبادلوں کے ذریعے عوامی سطح پر رابطوں میں اہم کامیابی حاصل ہو ئی ہے ،پاکستان میں چین کے سفیر یائیو جنگ نے ایک بیان میں کہا کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے خود کو وقف کر دیں گئے انہیں امید ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ملکی سطح کے تعلقات میں برتری حاصل کرتے جائیں گے اور بنی نوع انسان کیلئے مشترکہ مستقبل والی برادری کے عمل میں مثالی کردار ادا کرینگے،ایشیاء ٹائمز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات 21مئی 1951کو قائم ہوئے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تاریخ ہزاروں برس پرانی ہے ،اس تاریخ کا تعلق اس وقت سے ہے جب قدیم چینی تاجر اب پاکستان کے ذریعے یورپ سفر کرتے تھے، حکومت پاکستان کے پہلے سرکاری وفد نے عوامی جمہوریہ کے قائم اور چین کی خانہ جنگی کے خاتمے کے محض تین ماہ بعد 4 جنوری1950کو چین کا دورہ کیا، پہلی چھ دہائیوں میں دونوں ممالک کے تعلقات زیادہ تر سیاسی نوعیت کے تھے،دونوں ممالک کی قیادتوں کا مسلسل تبادلہ ہوتا تھا دونوں ممالک نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ ملکی مسائل کے بارے میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :