چین دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

دونوں ممالک سی پیک کی تکیمل کیلئے قریبی رابطہ جاری رکھیں گے،چینی سٹیٹ قونصلر

منگل مئی 21:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) چین شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے منشور کے تحت ہر قسم کے تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے وہ پاکستان کے ساتھ سرحد پار جرائم کے خاتمے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور سلامتی کے مسائل پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے،دونوں ممالک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبی(سی پیک) کی تکیمل کیلئے قریبی رابطہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار چینی سیٹیٹ قونصلر زائو کزہی زائو یہاں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے ساتھ ایس سی او سیکیورٹی کونسل سیکرٹریٹ کے 13ویں اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،چینی رہنما نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سدا بہار ہے اور چین کا پاکستان کے ساتھ اہم دفاعی تعاون موجو دہے۔

متعلقہ عنوان :