ایکٹ 74میں ترمیم اورآزادکشمیر حکومت کوانتظامی ومالیاتی امور میں اختیار ہونا فاروق حیدر کامثبت بڑا کارنامہ ہے

ایڈمنسٹرمیونسپل کارپوریشن باغ وصدر مسلم لیگ ن سٹی باغ ملک آفتاب اعوان کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:33

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ایڈمنسٹرمیونسپل کارپوریشن باغ وصدر مسلم لیگ ن سٹی باغ ملک آفتاب اعوان نے کہاکہ ایکٹ 74میں ترمیم اورآزادکشمیر حکومت کوانتظامی ومالیاتی امور میں اختتار ہونا موجودہ حکومت اورقائدکشمیر راجہ فاروق حیدر کامثبت بڑا کارنامہ ہے۔راجہ فاروق حیدرجھنوں نے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کے تشخص کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج یہ اس کاصلہ ہے قائد کشمیر نے آزادکشمیرمیں ختم نبوت کے بل کوبھی آئین کاقصہ بنایا این ٹی ایس کاقیام عمل میںلاکر غریب اورپڑھے لکھے نوجوانوں کے روزگار کے دروازے کھول دیے ۔غیر جانبدادار پی ایس سی کاقیام کرکے اس ادارہ کوصاف اورشفاف بنا دیاہے ۔اورحدلیہ میں باکردار اوروکلاء کی بطور ججز ہائی کورٹ میں تقرری میرٹ پر کی ہے جس سے عوام کوفوری اورسستا انصاف مہیا ہوگا۔

ملک آفتات اعوان نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کاکردار تاریخ میں یادرکھاجائے گا۔جھنوںنے جوکہاکرکے دیکھایا۔کشمیری قوم اپنے جانثار لیڈر پر فخر کرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کشمیریوںسے ہمددری اورقائدکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کمٹمنٹ اورمخلص سے یہ دن آج کشمیری دیکھ رہے ہیں ۔