عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں‘ شہریوںکومعیاری،صحت افزا،مناسب ریٹس پرصاف ستھری اشیاء خردونوش کی فراہمی کوہرصورت ممکن بنایاگیاہے

ڈپٹی کمشنرکوٹلی عبدالحمیدکیانی کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:36

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرکوٹلی عبدالحمیدکیانی نے کہاہے کہ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیںشہریوںکومعیاری،صحت افزا،مناسب ریٹس پرصاف ستھری اشیاء خردونوش کی فراہمی کوہرصورت ممکن بنایاگیاہے شہرکی کشادگی،خوبصورت،تجاوزات سے پاک،بجلی وپانی کے مسائل کوحل اورشہرکے اندربڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل اورپارکنگ کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات کیے جارہے ہیںتاجرحضرات تازہ پھل ،فروٹ،سبزیاںودیگراشیاء خردونوش سرکاری ریٹس پرفروخت کریںسرکاری ریٹس سے ہٹ کراورغیرمعیاری ناقص اشیاء فروخت کرتے اگرکوئی پایاگیاتواس کے خلاف تحت قانون وضابطہ کاروائی کی جائے گی تاجرحضرات بھی عوام کوریلیف دینے کے لیے انتظامیہ سے بھرپورتعاون کریں ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے چیئمبرمیںعوام کوریلیف دینے کے کے حوالے سے منعقدہ آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس پی راجہ عرفان سلیم،اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثار،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان،ایکسین برقیات سردارمبشرسرفرازایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب، سینئرصحافی طارق لون،افسرمال سردارمحمدپرویز،چیف آفیسرسردارعقیل محمود،چیف آفیسرملک محمدنوازخان،مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل،ایس ایچ اوسردارسہیل یوسف کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے کہاکہ شہرکے اندرصاف ستھری ،معیاری ،حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق اورسرکاری ریٹس پراشیاء خردونوش دستیاب ہیںکوئی بھی شخص،تاجر،دکانداراگرخلاف ورزی کرتے پایاگیاتوا س کے خلاف تحت ضابطہ وقانون کاروائی کی جائیگی،شہرکے اندربڑھتی ہوئی ٹریفک کودیکھتے ہوئے پارکنگ کابہترین بندوبست کیاجارہاہے تاکہ شہریوںکومسائل نہ ہوںدکاندارحضرات اپناسامان اپنی دکانوںکے شٹرکے اندررکھیںکسی کوبھی ناجائزتجاوزات کی اجازت نہیںدینگے ہم عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیںگے شہریوںکوریلیف پہنچاناانتظامیہ کی ذ مہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :