اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارکی کاروائی،ذخیرہ اندوزوں،غیرمعیاری مضرصحت اشیاء اور سرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء خردونوش بیچنے والوںکے خلاف کاروائی‘درجنوںحوالات بند،عوام کاخراج تحسین

منگل 22 مئی 2018 21:36

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارکی کاروائی،ذخیرہ اندوزوں،غیرمعیاری مضرصحت اشیاء اور سرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء خردونوش بیچنے والوںکے خلاف کاروائی۔درجنوںحوالات بند،عوام کاخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے کوٹلی سٹی کی مختلف مارکیٹوںاوربازاروںکادورہ کیا۔

دورہ کے دوران انہوںنے مختلف جگہوںپرفروخت ہونے والی اشیاء خردونوش،پھل،فروٹ،سبزی،دال ،چاول گھی ودیگراشیاء خردونوش کامعیاراورقیمتیںچیک کیں،غیرمعیاری،ناقص،مضر صحت اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء خردونوش بیچنے والوںکوجرمانے کرتے ہوئے درجنوںکوحوالات بندکردیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے کہاکہ کسی کوبھی غیرقانونی کام کرنے کی اجازت نہیںدیںگے عوام کوریلیف دینا،بہترین،معیاری اورصا ف ستھری اشیاء فراہم کرناانتظامیہ کی ذمہ داری ہے اورانتظامیہ شہریوںکوریلیف دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے کوئی بھی تاجر،شخص،دکاندارغیرمعیاری،مضرصحت اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء فروخت کرتاپایاگیاتواسے سخت سزادی جائیگی۔

(جاری ہے)

دریںاثناء عوام علاقہ،شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارکے اس اقدام سراہتے ہوئے انہیںاپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔