کہوٹہ راولپنڈی سے آزاد پتن تک سڑک کی حالت اس قابل نہیں ہے کہ اس پر گاڑیاں چلائی جاسکیں ‘ٹرانسپورٹروں کی کروڑوں روپے کی مشینری اس سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے تباہ و برباد ہو رہی ہے

آزادکشمیر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر سردار مراد اشرف خان کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:39

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) آزادکشمیر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر سردار مراد اشرف خان نے کہا ہے کہ کہوٹہ راولپنڈی سے آزاد پتن تک سڑک کی حالت اس قابل نہیں ہے کہ اس پر گاڑیاں چلائی جاسکیں ٹرانسپورٹروں کی کروڑوں روپے کی مشینری اس سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے تباہ و برباد ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہوٹہ پاکستان کے موجودہ وزیر عظم شاہدخاقان عباسی کا حلقہ بھی ہے اور یہ سڑک دفاعی اعتبار سے کم فاصلہ سڑک بھی ہے اس وقت سڑک پر جو کام ہو رہا ہے وہ نہایت سست روی کا شکار ہے اور نہ ہونے کے برابر ہورہا ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہو ںنے گڈز ٹرانسپورٹروں سے متعلقہ ورکروں اور ٹرانسپورٹروںکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد پتن گوئیں نالہ راولاکوٹ رڈ پر کام کا معیار اوررفتار بھی ٹھیک نہیں ہے لیکن آزاد پتن سے کہوٹہ تک کام کی رفتار نہایت سست ہے اگر یہی رفتار رہی تو یہ کام آئندہ کئی سالوں تک بھی مکمل نہیں ہوسکے گا ۔

(جاری ہے)

سردار مراد اشرف نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، وزیرا عظم پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹروں کی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات کریں سڑک کی تعمیر کروا کر لاکھوں کی آبادی کوسفری مشکلات سے نجات دلائی جائے سردار مراد اشرف نے صدرریاست سردار مسعود خان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس نہایت اہم سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر سڑک کی تعمیر فی الفور نہ کی گئی تو آزادکشمیر بھر کے ٹرانسپورٹروں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا ۔