جماعت اسلامی اللہ کے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ‘ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ‘یہ قرآن کا مہینہ ہے اس میں قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیا جائے

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم کی وفود سے بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اللہ کے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے یہ قرآن کا مہینہ ہے اس میں قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیا جائے ،قرآن وحدیث کے مطالعے کو زندگی کا حصہ بنایا جائے ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہمارا ہدف ہے جماعت اسلامی ویژن 2030کے مطابق آزاد خطے کو ایک ماڈل اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال وسائل کو درست استعمال کر کے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور ریاست کو خود کفالت کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن رمضان المبارک میں اللہ کے اس دین کو عوام تک پہنچائیں ان کو منظم کریں ،وارڈز کی سطح تک موثر تنظیم قائم کریں عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں عوام کے ترجمان بنیں اسلامی تحریک ہی اس خطے کا مستقبل ہے ۔