پاکستان کشمیریوں کا بڑا بھائی ہے ‘قومی سلامتی کمیٹی کا آزاد کشمیرکو بااختیار بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘اس کے تحریک آزادی پرمثبت اثرات مرتب ہونگے ‘

عدلیہ میں ججز کی تعیناتی احسن اقدام ،وفاق کی جانب سے بروقت فنڈز ملے ، مسلم لیگ ن عوام سے کئے گے وعدے پورے کریگی حکومت آزاد کشمیرکے وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان صحافیوں سے بات چیت

منگل مئی 21:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) حکومت آزاد کشمیرکے وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا بڑا بھائی ہے قومی سلامتی کمیٹی کا آزاد کشمیرکو بااختیار بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس کے تحریک آزادی پرمثبت اثرات مرتب ہونگے ، عدلیہ میں ججز کی تعیناتی احسن اقدام ،وفاق کی جانب سے بروقت فنڈز ملے ، مسلم لیگ ن عوام سے کئے گے وعدے پورے کریگی ، صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیراورگلگت بلتستان کی حکومتوں کو با اختیار بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے اختیارات آزاد حکومت کوملنے سے تحریک آزاد کشمیرمضبوط اورتیز ہو گی ،44 سا ل بعد آزاد حکومت کو مالی وانتظامی اختیارات ملنامسلم لیگ ن کی حکومت کااہم کارنامہ جسے کشمیری عوام یاد رکھیں گے ، اختیارات منتقل کرنے پر قومی سلامتی کونسل کے تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر عدلیہ میں ججز کی تعیناتی مثبت اقدام ہے اس سے عوام کو فوری اور سستا انصاف ملے گا ،،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے عوام کی فلاح و بہبود ، ریاست کی تعمیر و ترقی ن لیگ کی ترجیحات میں شامل ہیں وزیر برقیات نے کہا کہ وفاق حکومت کی جانب سے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز ملے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، وفاق نے بروقت فنڈز فراہم کرکے آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی میں دلچسپی اور عملی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ متوازن بجٹ اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے اور اس عوام دوست بجٹ سے ریاست میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کی کارکردگی تسلی بخش ہے محکمہ کے آفیسران کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے ورک کررہے ہیں۔