مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف انتخابی نعروں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ان کو عملی جامع پہنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ‘جس کا عملی مظاہرہ ہم نے گذشتہ سالوں میںمیرٹ کی بحالی بہترین طرز حکومت مالی نظم و نسق کی بہتری انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی بہترین ترتیب اور عملدرآمد کی صورت میں کیا ہے

وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف انتخابی نعروں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ان کو عملی جامع پہنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے جس کا عملی مظاہرہ ہم نے گذشتہ سالوں میںمیرٹ کی بحالی بہترین طرز حکومت مالی نظم و نسق کی بہتری انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی بہترین ترتیب اور عملدرآمد کی صورت میں کیا ہے آزاد کشمیر حکومت کا دوسرا بڑا تاریخی بجٹ ہے جس میں آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے بھرپور وسائل فراہم کرنے پر ہم قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے شکر گزار ہیں موجودہ بجٹ یہ خطہ کی تعمیر و ترقی کا حقیقی آئینہ دار ہے قائدپاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فارو ق حیدرخان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تاریخی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالا ت کا اظہاز انہوں نے صحافیوںکے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں محکمہ جنگلات جنگلی حیات و فشریز سیکٹر کیلئے 55کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے اس رقم سے 80لاکھ نرسری پودہ جات کی تیاری، 11000ایکڑ رقبہ پر شجرکاری20,000 ایکڑ رقبہ جنگلات کی حد بندی کر کے 5000پختہ اور نیم پختہ برجیات کی تعمیر کی جائے گی جنگلی حیات وفشریز سب سیکٹر کے تحت بنجوسہ اور پیرچناسی چڑیا گھر کی تعمیر جاری رکھی جائے گی جبکہ منگلا چڑیا گھر اور مہاشیرہچری کا کام مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بنیادی تنخواہ کے 10فیصد کے برابر ایڈہاک الاؤنس اورہاؤس رینٹ الاؤنس کی موجودہ شرح میں 50فیصد جبکہ پنشن میں 10فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس سے ملازمین کو خاطر خواہ ریلف ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ وزیر کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران اس پروگرام کے تحت مزید 01 ارب 30کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی جس کے تحت دیہی آبادی کے بنیادی سہولیات کے پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آزاد کشمیر کو اضافی طور پر ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے جس کیلئے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے انتہائی شکر گزار ہیں اس رقم میں سے ہونہار طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے وظائف دئیے جائیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوّت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے مسلم لیگ ن نے قانون سازاسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے اس طرح آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے مطلوبہ قانون سازی کے ذریعے اس میں اصلاحات کرتے ہوئے حضورکی تعلیمات اور ارشادات پر اپنے مسلمہ عقیدے کا بھرپور اعادہ کیا ہے اس طرح کے اقدامات کا سہرا ہماری حکومت کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں موجودہ منتخب جمہوری حکومت نے ریاست کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حکومت پاکستان کے ساتھ جس جر ا ت مندانہ انداز میں اٹھایا ہے اس کی سترسالہ تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی کشمیر کونسل کے غیر منصفانہ اختیارات کو ختم کرنے کا معاملہ ہو ، آئینی حقوق کی بات ہو ، واٹریوزیج چارجز میں کشمیرکے حصہ اورحکومت نے کشمیر کا مقدمہ وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا ہے اس کے لئے وزیراعظم اور ان کی حکومت قابل تحسین ہیں۔