کومی کوٹ‘ محکمہ برقیات کی غفلت، نوجوان بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق‘ گھر میں کہرام مچ گیا

منگل 22 مئی 2018 21:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) کومی کوٹ، محکمہ برقیات کی غفلت، نوجوان کو بجلی کے پول سے کرنٹ لگ گیا، جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا، تفصیلات کے مطابق کومی کوٹ کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد شریف کا نوجوان بیٹا بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا ہے، محکمہ برقیات کی غفلت کی وجہ سے بجلی کی تاروں کا کرنٹ بجلی کے پول میں تھا جس سے ٹکرا کر نوجوان معظم شریف جان بحق ہوگیا جس باعث نوجوان کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا، اور علاقہ بھر میں تشویش پائی جاتی ہے،عوامی، دریں اثناء سینئر صحافی عمراعوان نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :