مسلم کانفرنس عوام کے حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ‘صدر جماعت سردار عتیق احمد خان ہر فورم پر پورے ریاست کی تشخص کے تحفظ کی بات کی ہے

مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان مرحوم کے پولیٹکل سیکرٹری سر دار شجر گل خان کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:44

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان مرحوم کے پولیٹکل سیکرٹری سر دار شجر گل خان کے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس عوام کے حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی صدر جماعت سردار عتیق احمد خان ہر فورم پر پورے ریاست کی تشخص کے تحفظ کی بات کی ہے ۔ مسلم کانفرنس وادی نیلم کو اپنا گھر سمجھتی ہے۔

نیلم کی تعمیر ترقی میں مسلم کانفرنس کا بنیادی کردار ہے۔ جس طرح مسلم کانفرنس کو کمزور کیا گیا اس ہی طرح سپیکر غلام قادر نے نیلم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ سے ڈی ٹریک کیا ہے ۔ لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت کے فدن تھوڑے ہیں۔ مسیحائی کا دعویدار تین لاکھ عوام کا مجرم بن چکا ہے۔ تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا گیا ہے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے لوگوں کوآپس میںلڑایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس کے کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ غلام قادر کی ذہنیت شتر مرغ جیسی ہے سیاسی مخالفین کو تھانوں اور سرکاری مشینری سے ہراساں کیا جا رہا ہے جس کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس مذمت کر تی ہے ۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا تو مسلم کانفرنس جوابی رد عمل ان کا حق ہے۔ حکومتی انتقامی کاروائیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔