سپیکر اسمبلی اور سابق پی آر او عاطف رشید کے مابین اختلافات ختم

دونوں ایک میٹنگ کے بعد بغل گیر ہوگئے‘ آئندہ نیلم کے عوامی اور اجتماعی مفادات کیلئے اتفاق رائے سے کام کرنے کا فیصلہ

منگل مئی 21:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سپیکر اسمبلی اور سابق پی آر او عاطف رشید کے مابین اختلافات ختم، دونوں ایک میٹنگ کے بعد بغل گیر ہوگئے، آئندہ نیلم کے عوامی اور اجتماعی مفادات کے لیے اتفاق رائے سے کام کرنے کا فیصلہ، عوام علاقہ نیلم اور مسلم لیگ ن نیلم کے کارکنان کا جشن، تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ن لیگ نیلم کے سینیئر رہنما چوہدری عاطف رشید کے مابین کافی عرصہ سے اختلافات چلے آرہے تھے، انہی اختلافات کی بنیاد پر چوہدری عاطف رشید نے سپیکر اسمبلی کے ہمراہ پی آراوشپ کوبھی چھوڑ دیا تھا، طویل عرصہ بعد سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر اور چوہدری عاطف رشید کے مابین طویل میٹنگ منعقد ہوئی اور ایک طویل مذاکراتی دور کے بعد دونوں میں اختلافات ختم ہو گئے اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی، استحکام اور نیلم کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کیا جائے گا، اور نیلم کے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں گے، سپیکر اسمبلی اور چوہدری عاطف رشید کے مابین اختلافات کے خاتمے پر نیلم کے عوام اور لیگی کارکنان میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور دونوں لیگی رہنماؤں کے اس اقدام کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :