آزادکشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران متحدہ اپوزیشن کی نوازشریف کیخلاف شدید نعرہ بازی

ْخاتون رکن اسمبلی محترمہ سحرش قمر کی بجٹ تقریر ختم ہوتے ہی نوازشریف کے حق میں نعرے بازی

منگل 22 مئی 2018 21:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) آزادکشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نوازشریف کیخلاف شدید نعرہ بازی کے دوران خاتون رکن اسمبلی محترمہ سحرش قمر جذباتی ہوگئیں، دوران تقریر مجبوراً خاموش رہیں تاہم بجٹ تقریر ختم ہوتے ہی خاتون لیگی رکن اسمبلی نینوازشریف کے حق میں نعرے لگانا شروع کردئیے، خاتون رکن اسمبلی نسیمہ وانی نے بھی نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے تاہم ان دونوں کے علاوہ کسی کو اپنے قائد کے حق میں نعرہ لگانے یا بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔