ن)لیگی حکومت نے ایکٹ 974 1میں ترامیم کاوعدہ پوراکردیا‘ قومی سلامتی کمیٹی نے آزادکشمیرحکومت کوبااختیاربنانے کی اصولی منظوری دیدی ہے ‘جس پرآزادجموں و کشمیر کے عوام قومی سلامتی کمیٹی اور حکومت پاکستان کے شکرگزارہیں

پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گلزمان اعوان کی ٹیلیفونک گفتگو

منگل 22 مئی 2018 21:47

لندن/مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایکٹ 974 1میں ترامیم کرانے کاوعدہ پوراکردیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے آزادکشمیرحکومت کوبااختیاربنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے جس پرآزادجموں و کشمیر کے عوام قومی سلامتی کمیٹی اور حکومت پاکستان کے شکرگزارہیں۔آزادکشمیرحکومت کے بااختیارہونے سے پاکستان اور آزادجموں وکشمیر کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

کشمیری اور پاکستانی عوام جو لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں انھیں دنیاکی کوئی طاقت ایک دوسرے سے جدانہیں کرسکتی۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گلزمان اعوان نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر اصل میں تحریک تکمیل پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنی قسمت وابستہ کرنے کاگذشتہ 71 بر س سے تہیہ کررکھاہے اور وہ اپنی منزل کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

میجر(ر) گلزمان اعوان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایکٹ 1974 میں ترامیم کاوعدہ پوراکرکے کشمیریوں کے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی ولولہ انگیز قیادت میں انتخابی وعدوں کوعملی جامع تیزی سے پہنارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی فراخدلانہ مالی مدد سے آزادجموں وکشمیر کاشمار ترقی یافتہ خطوں میں ہوگاجہاں عام آدمی کامعیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہاکہ گذشتہ سال سے حکومت پاکستان کی طرف سے آزاد جموں وکشمیرکے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں دوگناہ اضافہ ہوچکاہے جس کے نتیجہ میں آزادجموں وکشمیر کے تمام دس اضلاع میں بلاتفریق تعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے۔