امریکی فیصلے ہمارے اور دنیا کی بھلائی کے لئے ہوتے ہیں،اسرائیل

امریکی پابندیوں کا فیصلہ صد فیصد درست، خطے میں انارکی پھیلانا اور جارحانہ موقف اپنانا ایران کا شیوہ ہے ،اسرائیل ہر مقام پر امریکہ کی حمایت جاری رکھے گا،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

منگل 22 مئی 2018 21:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو نے کہا ہے کہ امریکی فیصلے ہماری سب کی بھلائی کے لئے ہوتے ہیں،ایران پر امریکی پابندیوں کا فیصلہ صد فیصد درست ہے، خطے میں انارکی پھیلانا اور جارحانہ موقف اپنانا ایران کا شیوہ ہے ،اسرائیل ہر مقام پر امریکہ کی حمایت جاری رکھے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ خطے میں انارکی پھیلانا اور جارحانہ موقف اپنانا ایران کا شیوہ ہے لہذا اس پر حالیہ امریکی پابندیوں کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے ایران کے خلاف تازہ امریکی پالیسیوں کی حمایت کر دی ۔اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ خطے میں انارکی پھیلانا اور جارحانہ موقف اپنانا ایران کا شیوہ ہے لہذا اس پر حالیہ امریکی پابندیوں کا فیصلہ بالکل درست ہے ۔

(جاری ہے)

نیتین یاہو نے موساد کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں جاری ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو متبادل طریقوں سے جاری رکھے ہوئے ہے لہذا امریکہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ایران کو یورینیئم کی افزودگی سے روکنے کیلیے سخت ترین پابندیاں عائد کر دے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ خطے میں قیام امن کیلیے امریکی پالیسیاں مددگار ثابت ہونگی ۔

اسرائیلی وزراعظم نے دیگر ممالک سے بھی کہا کہ وہ امریکی پالیسیوں کی حمایت کریں ۔