Live Updates

نواز شریف کی خلائی مخلوق کی باتیں اور ممبئی حملوں بارے متنازع بیان دینا غلط تھا،عاشق حسین گوپانگ

نواز شریف نے اپنی نا اہلی کے بعد ملک کے اندر جو ماحول پیدا کیا اس نے پارٹی کارکنوں کو بددل کیا ،بڑی تعداد میں لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا،نگران وزیر اعظم کے معاملے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق ہوجانا چاہیے ورنہ الیکشن کمیشن نگران وزیر اعظم چنے گا، (ن) لیگ کے منحرف رہنما کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ُپاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما عاشق حسین گوپانگ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے خلائی مخلوق کی باتیں کرنا اور ممبئی حملوں کے بارے میں متنازع بیان دینا غلط تھا،نواز شریف نے اپنی نا اہلی کے بعد ملک کے اندر جو ماحول پیدا کیا ہے اسنے پارٹی کارکنوں کو بددل کیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا،نگران وزیر اعظم کے معاملے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق ہوجانا چاہیے ورنہ الیکشن کمیشن نگران وزیر اعظم چنے گا۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی جمہوریت کی بالادستی کیلئے سیاست کی ہے۔ میں31مئی کو سیاست کو ہمیشی کیلئے خیر باد کہ رہا ہوں اور میرے متعلق پی ٹی آئی میں شمولیت کی باتیں کرنا غلط ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اپنی نا اہلی کے بعد ملک کے اندر جو ماحول پیدا کیا اس نے پارٹی کارکنوں کو بددل کیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا۔

نواز شریف کی جانب سے خلائی مخلوق کی باتیں کرنا اور ممبئی حملوں کے بارے میں متنازع بیان دینا غلط تھا جس پر میں نے اپنے تحفضات کا اظہار کیا تھا۔ میرے بزرگوں نے شروع دن سے ہی مجھے پیری پسند کی سیاست کرنے نہیں دی ل۔ اب میرا بیٹا سیاست میں آنا چاہتا ہے لیکن میں اپنے بیٹے کی پسند کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنوں گا اور اس کو آذادی ہو گی وہ جس مرضی سیاسی جماعت میں شامل ہو۔نگران وزیر اعظم کے معاملے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق ہوجانا چاہیے ورنہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نگران وزیر اعظم چنے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات