نائجیریا اور چینی تعمیراتی کمپنی میں 6.68ارب ڈالر کا معاہدہ

معاہدے کے تحت چینی کمپنی نائجیریا میں ریلوے لائن تعمیر کریگی ،وزارت ٹرانسپورٹ

منگل مئی 22:01

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) نائجیریا نے چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کیساتھ 6.68ارب ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت نائجیریا میں اقتصادی دارالحکومت لاگوس کو کانو سے ملانے کیلئے ایک ریلوے لائن تعمیر کی جائیگی ۔نائجیریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ریلوے کا یہ جدید ترین منصوبہ 2006میںشروع کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس کا ایک حصہ تعمیر کے دوران ٹوٹ گیا ۔

ابوجہ سے کڈونا تک کا حصہ2011میں متاثر ہوا تھا جسے 2016میں مرمت کردیا گیا ۔ بعدازاں مارچ2017میں ریلوے منصوبے کے دوسرے حصے پر کام شروع ہوا جو اب تک جاری ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کی تکمیل کی مدت دو سے تین سال ہے جس کا انحصار فنڈ کی فراہمی پر ہوگا ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ 2018-19کے بجٹ میں اس کیلئے رقم فراہم کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :