چین امریکہ مذاکرات،تجارتی جنگ کے بادل چھٹ گئے

دنیا کو چین بارے کسی شک وشبہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،چینی سفیر کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 22:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) برطانیہ میں چین کے سفیر لیو ژیائو منگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات پر اتفاق رائے ہونے کے بعد تجارتی جنگ کے سیاہ بادل چھٹ گئے ہیں اور اس سلسلے میں دنیا کو چین کے بارے میں شک وشبہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔دوطرفہ تجارتی صلاح مشورے سے وہی نتیجہ برآمد ہوا ہے جو چین اور امریکہ کے عوام چاہتے تھے ۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے کہا کہ چین اور امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو زیادہ مستحکم ہونے کی ضرورت ہے اور جو نتیجہ برآمد ہوا ہے اس سے عالمی اقتصادی اور تجارتی استحکام اور خوشحالی حاصل ہوگی اور اس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا ۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت سے یہ تنازعہ ختم ہو گیا ہے لیکن اب اسے دوبارہ پیدا ہونے سے روکنا بھی ضروری ہے ، ہمیں اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہیے اور اس کو صحیح طور پر حل کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :