چین ، غیرقانونی طور پر کچراپھینکنے پر 18افرادگرفتار

ملزمان شان ڈانگ سے کچرا اٹھا کر ہمسائے صوبے ہیبی میں پھینک جاتے تھے

منگل 22 مئی 2018 22:01

شی جیا ژوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چین کے شمالی صوبے ہیبی سے 18مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1ہزار ٹن کچرا صوبہ ہیبی میں غیر قانونی طور پر پھینک دیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بعض نامعلوم افراد لیوکن ٹائون شپ میں کچرا پھینک رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چھاپہ مارکر 200سے زائد کالی گریس کے آئل ڈرم جن سے بدبو اٹھ رہی تھی اپنے قبضے میں لیے ہیں ۔

اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئیں ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ کچرا 170 ڈالر فی ٹرک کے حساب سے شان ڈانگ صوبہ کی ژو پنگ کائونٹی سے یہاں منتقل کیا جا رہا تھا جو فضائی آلودگی کا باعث بن رہا تھا۔ کئی اور شہروں سے بھی کچرا لا کر یہاں پھینکا جا رہا تھا ،پولیس مزید افراد کی گرفتاری کیلئے کام کر رہی ہے ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے آن لائن بھی عوام کو خبردار کیا گیا ہے ۔