چین اور جرمنی پر عالمی امن کیلئے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے

دونوں ممالک کودوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ کرنا چاہیے ،چینی وزیرخارجہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ،جرمن وزیرخارجہ کی گفتگو

منگل 22 مئی 2018 22:01

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چین اور جرمنی کو ہر سطح پرتبادلہ خیال کرنے ،اہم مواصلاتی رابطے مضبوط بنانے ،دوطرفہ اعتماد میں اضافے اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے یہاں اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس سے جی ٹوئنٹی گروپ کے وزارتی اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور جرمنی دونوں بڑے اور بااثر ملک ہیں اور ان پر دنیا میں امن ،سلامتی اور خوشحالی کیلئے نمایاں ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا کہ جرمنی کی حکومت چانسلر انجیلا مارکل کی قیادت میں چین کے ساتھ اچھے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ توقع کرتی ہے کہ چین کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رہیں گے اوربین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہونگے ۔جرمن چانسلر انجیلا مارکل جمعرات کو چین کے دورے پر پہنچ رہی ہیں ۔چانسلر منتخب ہونے کے بعد ان کا چین کا یہ 11واں دورہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :