ڈیر ہ اسماعیل خان ، بندکورائی گرڈاسٹیشن کے ڈھکی فیڈر پر ماہ رمضان کے باوجو14گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

عوام افطاری وسحری اندھیرے میں کرنے پر مجبور ،چیف ایگزیکٹیو پیسکو سے غیراعلانیہ بجلی بندش کانوٹس لینے کا مطالبہ

منگل مئی 22:03

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) بندکورائی گرڈاسٹیشن کے ڈھکی فیڈر پر ماہ رمضان کے باوجود بارہ سے چودہ گھنٹے کی ظالمانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،تراویح اور افطاری وسحری کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت ازیت کا سامنا ،چیف ایگزیکٹیو پیسکو کے پی کے سے اصلا ح و احوال کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کمی اور سحری وافطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے بند کورائی گرڈ اسٹیشن کے ڈھکی فیڈر کے ذمہ داران نے ہوا میں اڑا دیئے پیسکو حکام نے ڈھکی فیڈر پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کر رکھا ہے ڈھکی کی عوام کو اس مسئلہ کی وجہ سے سخت تکلیف کا سامنا ہے اہلیان علاقہ نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ سے اس بارے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔