ڈیر ہ ، خواتین تنازعے پر آٹھ افراد میں جھگڑا،ڈنڈے ،لاتوں ،مکوں کا آزادانہ استعمال ،تین افراد شدید زخمی

منگل 22 مئی 2018 22:03

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ڈیر ہ اسماعیل خان میں نیازی چوک پر خواتین تنازعے پر 8افراد میں جھگڑا ،لوہے کے سریے ،ڈنڈوں ،پستول کے بٹ اور لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال ،تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

صدر پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق آٹھ افراد نے نیازی چوک پر خواتین کے تنازعے پر رمضان ،شاہ زمان اور عابد کو لوہے کے سریے ،ڈنڈوں ،پستول کے بٹ اور لاتوں مکوں سے زخمی کردیا اور موقع سے بھاگ گئے صدر پولیس نے زخمی رمضان کی رپورٹ پر آٹھ افراد کیخلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :