Live Updates

خیبرپختونخوا کیساتھ ساتھ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، محمد عابد

منگل 22 مئی 2018 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات پشاور ریجن محمد عابد نے کہا کہ آنیوالا دور تحریک انصاف کاہے ، خیبرپختونخوا کیساتھ ساتھ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ خیبر پختونخوانے پشاور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے بدولت2018 ء کے انتخابات میں عوام پاکستان تحریک ا نصاف کے امیدواروں کو کا میاب کرے گی انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کی تیاریاں شروع کریں اور افطارپارٹیوں اورکارنر میٹنگ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات