مالی بحران کے شکار پرائیویٹ تعلیمی ادارے ریگولیٹری اتھارٹی کے چھاپوں کے باعث تباہی کے دھانے پرپہنچ گئے،عقیل رزاق

منگل 22 مئی 2018 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن(ہوپ) کے صوبائی صدر عقیل رزاق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکے مالی بحران کے شکار پرائیویٹ تعلیمی ادارے ریگولیٹری اتھارٹی کے چھاپوں کے باعث تباہی کے دھانے پرپہنچ گئے ہیں ، سکولوں پر چھاپوں کا سلسلہ بند اور فیسوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیاگیا تواداروں کوبندکرنے پرسوچیں گے ،جسکے باعث حکومت کیلئے لاکھوں بچوں کا مستقبل سنوارنامشکل ہوجائیگا۔

منگل کو ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن(HOPE)کے صوبائی صدر عقیل رزاق نے مختلف اضلاع سے آئے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیسوں میں اضافہ نہ کرنا،ایک سے زائدبھائی بہن کی فیس میں رعایت اورگرمیوں کی چھٹیوں کی آدھی فیس وصولی کے حوالے سے ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی کانوٹیفکیشن غیرقانونی اورتعلیمی ایکٹ کیخلاف ہے ہم اس نوٹیفکیشن پرعمل کرنے سے سکولزچلا ہی نہیں سکتے ،اس طرح صوبے کی25ہزار پرائیویٹ سکولزبندہوجائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متنبہ کیاکہ خدارا اس پسماندہ صوبہ پررحم کریں پہلے ہی اس صوبے کے 20لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں ۔اگرمزید60لاکھ بچے سکول سے باہر ہوجائیں تو اس صوبے کا کیاہوگا ،چھاپوں،پرائیویٹ سکولوں کو ہراساں اوردیوارسے لگانے کا سلسلہ برقراررہا توہم سنجیدگی سے صوبے کے تمام پرائیویٹ سکولوں کومکمل طور پر بندکرنے پر سوچیں گے اگر پرائیویٹ سکول بندہوجائیں تو پھرنہ ریگولیٹری اتھارٹی رہے گی اورنہ اسکا ایم ڈی،حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس صوبے کے غریب بچوں کے مستقبل سے نہ کھیلیں انہوں نے کہاکہ ہم نے ریگولیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی کے نوٹیفکیشن اورہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیاہوا ہے ہمیں اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ ہمیں کورٹ سے ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :