معروف ،خوبرو بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناگزینوں کے کیمپ کا دورہ

اداکارہ نے مہاجرین کے مسائل سنے، بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں،مہاجرین کی حالت پر دکھ و افسوس کا اظہار

منگل 22 مئی 2018 22:20

معروف ،خوبرو بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا بنگلہ دیش میں روہنگیا ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) بھارت کی مشہور و معروف اور خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا پناگزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا،اداکارہ نے کیمپ کے دورے کے موقع پر مہاجرین کے مسائل سنے اور وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں،پریانکا نے کیمپوں میں موجود مہاجرین کی حالت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی مشہور و معروف اور خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا پناگزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا۔پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر ہیں اور گاہے بگاہے جنگ زدہ علاقوں اور مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ ان دنوں بنگلا دیش کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سرحدی علاقے کوکس بازار میں قائم روہنگیا مسلمانوں کے مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کیمپ کے دورے کے موقع پر مہاجرین کے مسائل سنے اور وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔پریانکا نے کیمپوں میں موجود مہاجرین کی حالت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ان کی مشکلات پر روشنی بھی ڈالی۔بالی وڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ بنگلا دیش کے کوکس بازار میں موجود ہیں جہاںدنیا کے بڑے مہاجرین کیمپ کا دورہ کررہی ہیں۔