اسرائیل نے شامی مشن میں راڈار پر نظر نہ آنے والاامریکی ایف 35طیارہ استعمال کیا، میجر جنرل امیکام نورکن

منگل مئی 22:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اسرائیلی میجر جنرل امیکام نورکن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شام کے مشن میں راڈار پر نظر نہ آنے والاامریکی ایف - 35 طیارہ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل پہلا ایسا ملک بن گیا ہے جس نے امریکا کا تیار کردہ انتہائی جدید اور راڈار پر نظر نہ آنے والا ایف - 35 طیارہ جنگی مشن میں استعمال کیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی ایئر فورس کے سربراہ نے آج منگل کے روز بتائی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق میجر جنرل امیکام نورکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ پورے مشرق وسطی پر ایف 35 طیاروں کی پرواز کر رہی ہے اور دو مختلف محاذوں پر انہیں حملوں کے لیے بھی استعمال کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :