سینئر نائب صدر خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن محمد اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

منگل 22 مئی 2018 22:25

سینئر نائب صدر خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن محمد اقبال نے اپنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد اقبال نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو انہو ں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ کے پی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر حبیب الرحمان کو بھجوا دیا ہے اور اس کی اطلاع پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل (ر) اکرم ساہی کو بھی دے دی ہے اس کے بعد میرا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا بلکہ میں ذاتی حیثیت سے ایتھلیٹکس کے فروغ و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔