آئی ایس اوپاکستان کے سفر کا 46واں سال مکمل ، ملک بھر کے دیگر ڈویژن میں اپنا یوم تا سیس منا یا

منگل 22 مئی 2018 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) آئی ایس اوپاکستان کا اپنے کامیاب سفر کا 46واں سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں اپنا یوم تا سیس منا یا ،ملک کے دیگر ڈویژن کی طرح پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدربرادرانصرمہدی اوردیگرعلما، سینئر احباب اور ممبران نے شرکت کی،اس موقع پر مرکزی صدر انصر مہدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ آئی ایس او نے ملک و مذ ہب اور عا لم اسلام کی سربلندی اور سرفرا زی کے لئے ھر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ آئی ایس او کے یہی جوان قوم و ملت کے عظیم سرمایہ ہے دیگر مقررین نے فرمایا کہ آئی ایس او اپنے پھلے ہی تا سیس سے معاشرے میں ایک روشن فکر انقلاب اور تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں کیک کا ٹا گیا اور افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :