گومل زام ڈیم پراجیکٹ ڈیرہ، ٹانک و کلاچی کے اضلاع کیلئے سبز انقلاب کا ضامن ہے،کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ

منگل مئی 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ نے کہا ہے کہ گومل زام ڈیم میگا پراجیکٹ ہے جو ڈیرہ، ٹانک و کلاچی کے اضلاع کیلئے سبز انقلاب کا ضامن ہے۔ وہ منگل کو انہوں نے اپنے دفتر میں گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا پراجیکٹ کے ایشوز سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم ، پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا پراجیکٹ، ایکسین گومل زام، نیسپاک کے افسران، اے ڈی سی، اے سی آر کے علاوہ وارن کینال اور گومل زام کے زمینداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر کورسز، لینڈ لیولنگ، چک بندی، موگہ جات کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ بہت سا کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چک بندی کی راہ میں کچھ رکاوٹیں درپیش ہیں جنہیں جلد حل کر لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے مزید بتایا کہ تمام سسٹم کیلئے 150واٹر یوزر کی ٹریننگ کا پروگرام مرتب کیا جا چکا ہے۔ اجلاس کے دوران واپڈا اور ایریگیشن کے مابین چند اختلافی مسائل بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر کمشنر عبد الغفور بیگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گومل زام ڈیم خوشحالی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں اورمسائل باہمی افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، جن میں ریوینیو ریکارڈ،، شجرہ، اون لسٹ، ریوینیو چک بندی، ڈسٹریوں کا قیام و دیگر اہم معاملات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گومل زام ڈیم کے پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

چک بندی کو ریوائز کرنے کے ایجنڈے پر واپڈا افسران سے میٹنگ کریں اور انہیں حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں۔ علاوہ ازیں واٹر یوزر ایسو سی ایشن کی رجسٹریشن پراسز کو تیز بنائیں، مختلف ٹیموں کے ذریعے اپنے ہدف کے حصول کو یقینی بنائیں اور سوشل موبالائزیشن کے عمل کو تیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو اون کریں اور پراجیکٹ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی مسائل سے پیدا ہونے والے ایشوز ہمارے نوٹس میں لائیں تاکہ ان کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :