دریاخان ،محلہ فاروق آباد سمیت شہرکی کئی آبادیاںہپاٹائٹس سی کا شکار

ہرگھرمیں دوسرا شخص مرض میں مبتلا جبکہ درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے

منگل مئی 22:34

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) محلہ فاروق آباد سمیت شہرکی کئی آبادیاںہپاٹائٹس سی کا شکار ہرگھرمیں دوسرا شخص مرض میں مبتلا جبکہ درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے سرکاری اعدادوشمار میں بھی ہپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد زیادہ نکلی تفصیلات کے مطابق محلہ فاروق آباد کا زیرزمین استعمال کا پانی مضر صحت ہونے کے باعث عرصہ ایک سے ہپاٹائیٹس سی نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے ہر گھر کا دوسرا شخص ہپاٹائٹس سی کا شکار ہے جبکہ درجنوں افراد اس موذی بیماری کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ایک کثیر تعداد موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ضلع بھکر میں موجود ہپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد کی اکثریت دریاخان سے تعلق رکھتی ہے شہریوں محمد حنیف ،علی رضا، عامرعلی، حکیم ساجد علی، امام بخش،محمدنعمان، عبدالغفور، محمداشرف،عبدالحفیظ،ربنوازبلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ فروٹ آبادکے زیرزمین پینے کے پانی کا لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جائے اور مضرصحت پانی کی وجوہات تلاش کی جائیں

متعلقہ عنوان :