جوہرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو ملزمان کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی

منگل مئی 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) جوہرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق جوہر آباد پولیس نے منگل کو کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سید محمد حارث حسین ولد سید ریاض حسین اور محمد عطااللہ ولد سید قدرت اللہ کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر1045گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حارث حسین کو پی آئی بی پولیس نے 2016 میں بھی گرفتا ر کیا تھا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہیں اور اہم ا نکشافات متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :