سندھ ہائیکورٹ میں سندھ محبت ریلی حملہ کیس کی سماعت

عدالت نے ماتحت عدالت کو مقدمہ کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

منگل مئی 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ محبت ریلی حملہ کیس میں نامزد ایم کیو ایم کے 2 کارکنان فیصل جاوید عرف ماما اورسرور قریشی کی جانب سیدائر درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی دوران سماعت عدالت میں ملزمان کے وکیل خواجہ نوید کا درخواست پردلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکے موکلوں کے خلاف تاحال تحقیقات کے دوران کوئی ثبوت نہیں ملا سندھ محبت ریلی 22 مئی 2012 کو لیاری سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی جب چھیپا گلی پہنچی تو اس پر فائرنگ کی گئی جس سے ایس ایچ او خان بہادر سمیت 22 لوگ زخمی جبکہ 9 لوگ جاں بحق ہوئے تھے ملزمان کے وکیل نے مزید کہا کہ انکے موکل کودوران تحقیقات ایک ملزم کی جانب سے نام لینے پر گرفتار کیا گیا گرفتاری کے بعد 3 سال ہوگئے جبکہ ضمانت کی درخواستوں پربھی ایک سال ہوگیا لہذا دونوں کی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے ماتحت عدالت کو مقدمہ کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔