ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ویسٹ کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ نے اپنے تمام ڈسٹرکٹ کے کلبوں، اکیڈمیز، فٹبالرز اور ریفریز حضرات کو لیژ لیگس کے کسی ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کردی

منگل مئی 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ویسٹ کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ نے اپنے تمام ڈسٹرکٹ کے کلبوں، اکیڈمیز، فٹبالرز اور ریفریز حضرات کو لیژ لیگس کے کسی ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔رحیم بخش بلوچ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کی چیمپئن ٹیم اور معروف کلب خیبر مسلم فٹبال کلب بلدیہ کے ساتھ لیژ لیگس کی جانب سے کی جانے والی ناانصافی پر کیا گیا ہے۔

ڈی ایف اے ویسٹ کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ نے تمام کلبوں ،،فٹبال اکیڈمی،کھلاڑیوں اور ریفری کو ہدات جاری کی ہے کہ لیژ لیگس کے پروگرام میں شرکت سے گریز کریں۔بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ویسٹ کی مشہور ومعروف کلب خیبرمسلم نے اپنے ڈسٹرکٹ میں چیمپئن بننے کے بعد پانچواں ڈسٹرکٹ کے مقابلوں میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ان سے آرگنائز نے وعدہ کیا تھا کہ جو ٹیم کراچی سے چیمپئن بننے گی وہ لاہور ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں کراچی کی طرف سے کھیلے گی۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور خیبر مسلم کو ایک اور ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے بعد کراچی سے باہر کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا اہل قرار دینے کی شرط عائد کی جس پر خیبر مسلم نے اعتراض کرتے ہوئے اس ایونٹ میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :