ن) لیگ کی کنول نعمان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ‘پارٹی پالیسوں پر تحفظات کا اظہار

منگل 22 مئی 2018 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے خاتون رکن کنول نعمان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ‘پارٹی پالیسوں پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق(ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی کنول نعمان کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب و (ن) لیگ صدر میاں شہبا زشر یف کو بجھوائے جانیوالے استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ میں پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں مہربانی فرماکر قبول کر یں میں نے آپ کی قیادت 10سال گزارے دیئے ہیں آپ کو میرے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہوگی الحمد اللہ میرا ضمیر مطمن ہے میں نے حق نمک ادا کر دیا ہے میرے کچھ تحفظات ہیں میرے کچھ اہم مسائل کسی نے حل نہ کیے جسکی وجہ سے میں بد دل ہوگئی ہوں آپ کے پاس بھی میرے لیے وقت تھا نہ ہے نہ ہوگا میں نے پارٹی آپ کی وجہ سے جوائن کی کیونکہ آپ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں لیکن سر آپ نے پورے پاکستان کے لوگوں کے دکھ سنے اور انکے مسائل حل کیے لیکن میںفیض یاب نہ ہوسکی میری قسمت ۔

سو آج آپکا در چھوڑ کر چھوڑ جا رہی ہوں کہاں سنا معاف کر دیجئے گا ۔