راولپنڈی: عوام نے رمضان بازار کے نام پر لگائے گئے سستے بازاروں پر عدم اعتماد کا اظہار

اشیا کو مہنگی ،اور غیر معیاری قرار دے دیا شہریوں نے مئیر راولپنڈی سردار نسیم کے سامنے سستے بازوروں کی شکایات کرتے ہوئے فوری بہتری کا مطالبہ کر دیا

منگل 22 مئی 2018 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) راولپنڈی کے عوام نے رمضان بازار کے نام پر لگائے گئے سستے بازاروں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہاں موجود اشیا کو مہنگی ،اور غیر معیاری قرار دے دیا شہریوں نے مئیر راولپنڈی سردار نسیم کے سامنے سستے بازوروں کی شکایات کرتے ہوئے فوری بہتری کا مطالبہ کر دیا شہریوں کا موقف تھا کہ یا تو ان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے یا ان بازاروں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا بند کیا جائے یہ مطالبات عوام نے گزشتہ روز میئر راولپنڈی سردار نسیم کے کمیٹی چوک سستے بازار کے دورہ کے موقع پر کئے انہوں نے دوکانداروں اور خریداروں سے ان کے مسائل سنے شہریوں نے شکائیت کی گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال سست بازاروں میں سہولیات کا بھی فقدان ہے اس موقع پر میئر راولپنڈی سردار نسیم نے کہا کہ بازار اچھے ہیں اور معیار بھی بہتر ہے جو حکومت نے پیکج دیا اس سے بھی کم نرخ ہیں پورے پنجاب میں یہ بازار لگائیے گئے ہیں آٹا سستے بازاروں کے علاوہ شہر میں بھی کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہے جب بھی الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتا ہے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگ جاتی ہے متعدد کام روک دئیے گئے ہیں لیکن مشکلات کا سامنا ہے راولپنڈی میں پانچ بازار لگائے گئے ہیں جس میں نگرانی جاری ہے مقصد یہی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے انتظامیہ کی بازاروں سے غیر موجودگی کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹیوں کی وجہ سے وہ مصروف ہیں رمضان بازار میں آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کے انہیں یہاں ایک چھت تلے تمام اشیائے خوردونوش مل جاتیں ہیںتاہم انکا معیاراور مارکیٹ سے کم قیمت میں یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :