ممبربورڈآف ریونیوپنجاب کا گندم خریداری مراکزکادورہ

منگل 22 مئی 2018 23:11

وہاڑی۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ممبر بور ڈ آف ریو نیو پنجاب سہیل شہزاد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کے ہمراہ مر اکز خر ید گندم بنی شیل پیرمراد کا دورہ کیا گندم کی خر ید کے مر احل کا جائزہ لیا اور اسکی سٹوریج کے طریقہ کا ر کا معا ئنہ کیا گندم کا وزن او ر اس میں نمی کے تناسب کو چیک کیا کا شتکاروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سیدآصف حسین شاہ ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر سیال، ایس این اے شیخ خرم سلیم اور دیگر افسران بھی مو جو دتھے اس مو قع پر ممبر بو رڈ آف ریو نیو پنجاب سہیل شہزاد نے کہا کہ حکو مت پنجاب نے کا شتکاروں کی فلاح و بہبود پر خصو صی توجہ دی ہے جس سے ان میں خو شحا لی آئی ہے اور ہماری زرعی معیشت تر قی کی راہ پر گا مزن ہو ئی ہے ہمارا کا شتکار خو شحال ہو گا تو ہمارا ملک خو ش حا ل ہو گا زراعت ہماری معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب نے کا شتکاروں سے میر ٹ پر شفاف طریقے سے گندم کی خر ید اری کی ہے جس سے ہمارے کم رقبہ والے کا شتکاروں کو زیادہ فائد ہ پہنچا یا گیا ہے ممبر بو رڈ آف ریو نیو پنجاب سہیل شہزاد نے محکمہ خوراک کے افسران اور اہلکا روں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کو اچھے طریقے سے ذخیرہ کر یں تاکہ کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہ ہو اور کا شتکاروں کو بر وقت ادائیگی کی جائے اس سلسلے میں کسانوں کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے بتا یا کہ ضلع وہاڑی میں گندم خر یداری کا تقریبا 90فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے تمام کام میر ٹ پر کیا گیا ہے اور کا شتکاروں کو حقیقی ریلیف فراہم کیا گیا ہے حکو مت کی ہد ایت کے مطابق کا شتکاروں کو مر اکز خر ید گندم پر تمام سہو لیات فراہم کی گئیں اور کسا نوں کو عز ت و احترام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :