تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم ترین اجلاس

ہمارے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بہترین انتخاب ہیں،انہی تینوں ناموں میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہئیے،تحریک انصاف نگران حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے بریفنگ دی، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال اورٹکٹوں کے فیصلوں اور اجرائ پر بھی گفتگو کی گئی پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی پہلی کھیپ کیلئے ٹکٹوں کے اجرائ کا فیصلہ کرے گا نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا، پانامہ مقدمے کو طوالت کا شکار کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرپشن کی پاداش میں پارٹی سے نکالے گئے اراکین پختونخوا اسمبلی کو صفائی کا آخری موقع فراہم کرنے کا فیصلہ

منگل مئی 23:15

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم ترین اجلاس
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم ترین اجلاس منگل کوچیئرمین عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میںمنعقد ہوا۔ ۔اجلاس میں نگران حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی،، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بہترین انتخاب ہیں۔

انہی تینوں ناموں میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہئیے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال اورٹکٹوں کے فیصلوں اور اجرائ پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی فوری طلبی پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی پہلی کھیپ کیلئے ٹکٹوں کے اجرائ کا فیصلہ کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف کی قیادت خصوصاً چیئرمین کی جانب سے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔پرویز خٹک اور انکے کابینہ نے انتہائی نامساعد حالات میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔صحت، تعلیم،، امن عامہ اور ماحولیات پر پختونخوا حکومت کی پالیسیاں دیگر صوبوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

اجلاس میں پانامہ مقدمے کو طوالت کا شکار کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔۔نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا۔۔نواز شریف بتائیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کن ذرائع سے خریدے گئے۔بچوں کے سولہ اکاؤنٹس میں تین سو ارب کہاں سے آئے۔اجلاس میں کرپشن کی پاداش میں پارٹی سے نکالے گئے اراکین پختونخوا اسمبلی کو صفائی کا آخری موقع فراہم کرنے کا فیصلہ۔

آئندہ اتوار تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اراکین کمیٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنا نکتہ نظر پیش کریں۔اجلاس میں تحریک انصاف میں اب تک ہونے والی شمولیتوں کا بھی جائزہ۔خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کے لئے درخواستوں کی حتمی تاریخ 31 مئی مقرر۔اجلاس میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کی روشنی میں پنجاب حکومت کے سکینڈلز کا بطور خاص جائزہ لیا گیا۔

آشیانہ ہاؤسنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ۔قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔۔پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پر قرطاس ابیض شائع کرنے پر بھی غورکیا گیا۔اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی سو ایام کے لائحہ عمل پربھی بات چیت ہوئی۔۔تحریک انصاف کی قیادت کی نظر میں سوروزہ ایجنڈا پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے۔۔شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین،، اسد عمر،، ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت سینئر قائدین کو سوروزہ ایجنڈے کی تفاصیل عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی گئی۔