کسی کو بھی خلاف قانون تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیںدی جائے گی،کمشنر

منگل 22 مئی 2018 23:22

ملتان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ نادرن اور سادرن بائی پاس پر کوئی بھی نقشہ 50فٹ کے سیٹ بیک اور 30فٹ کی پارکنگ لین کے بغیر منظور نہیں کیا جائے گا۔ تمام سڑکوں پر تعمیرات کے لئی30فٹ سیٹ بیک لازمی ہونا چاہئے بصورت دیگر ایسے تمام نقشے مسترد کردئیے جائیں گے۔ ایک پیٹرول پمپ سے دوسرے پیٹرول پمپ کا کم از کم فاصلہ 1کلومیٹر لازمی رکھا جائے۔

تعمیرات میں ٹریفک کی روانی اور دیگر ترقیاتی لوازمات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 22ایجنڈا آئٹمز پیش کئے گئے جس میں سے 2ملتوی جبکہ 5مسترد کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی خلاف قانون تعمیرات کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہر کا حسن بحال کیا جاسکے۔ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ خالد جاوید نے تمام ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد گوپانگ، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے رضوان قدیر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ممبران کمیٹی بھی موجود تھے۔ بعدازاں کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف پراجیکٹ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :