سجی کوٹ میں سی پیک کے قریب جوہڑ میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

منگل 22 مئی 2018 23:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سجی کوٹ میں سی پیک کے قریب جوہڑ میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، رات گئے تک نعش کی تلاش جاری رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الائی کا رہائشی فیاض عرف غازی ولد خان محمد گھر سے نہانے کیلئے قریب ہی جوڑ پر گیا، اس دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی کہ رات گئے تک ریسکیو اہلکار موقع پر نہیں گئے۔

مقامی لوگ اور تھانہ مانگل پولیس جوہڑ کی نعش کی تلاش میں مصروف رہے، بچے کے کپڑے اور چپل جوہڑ کے کنارے سے ملے ہیں۔ مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں کے رویہ پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بروقت اطلاع دینے کے باوجود ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ہم رات کے وقت ریسکیو آپریشن نہیں کر سکتے۔