عیدالفطر اور سیاحتی سیزن میں ٹریفک کے خوفناک دبائو پر شاہراہ ریشم پر کئی کئی گھنٹے بلاک ہونے کا خدشہ

منگل مئی 23:28

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) عیدالفطر اور موجودہ سیاحتی سیزن میں ٹریفک کے خوفناک دبائو پر شاہراہ ریشم پر کئی کئی گھنٹے بلاک ہونے کا خدشہ ہے، اگر موجودہ سیاحتی سیزن اور عیدالفطر کیلئے ہزارہ بھر میں ٹریفک پلان تشکیل نہ دیا گیا تو مسافروں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کا دنوں میں طے کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق حویلیاں تک موٹر وے کے افتتاح کے بعد ملک کے کسی بھی علاقہ سے سیاح بآسانی سفر کر کے حویلیاں پہنچ سکتے ہیں تاہم رواں سال عیدالفطر کے باعث اندرون و بیرون ملک سے سیاحوں سمیت عید منانے والوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں اور سیاحتی مقامات کا رخ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :