بٹگرام میں متحدہ مجلس عمل کی تنظیم سازی باہمی مشاورت کے ساتھ مکمل ہو گئی

منگل 22 مئی 2018 23:29

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بٹگرام میں متحدہ مجلس عمل کی تنظیم سازی باہمی مشاورت کے ساتھ مکمل ہو گئی، جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا فریدالدین متحدہ مجلس عمل کے امیر جبکہ جماعت اسلامی کے حاجی امداد الله جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے مرکز اسلامی بٹگرام میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر باہمی مشاورت متحدہ مجلس عمل ضلع بٹگرام کیلئے کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ میٹنگ میں جے یو آئی کے مولانا فریدالدین ایم ایم اے ضلع بٹگرام کے امیر، جماعت اسلامی کے حاجی امداد الله جنرل سیکرٹری، محمد رفیق خان نائب صدر، سلطان خان نائب صدر دوئم، مولانا مفتی شفیع احمد ناظم اطلاعات جبکہ انور بیگ خان پشوڑہ ناظم مالیات منتخب ہو گئے ہیں۔