خیرا گلی سکول کے ٹیچر کی طرف سے طالب علم پر تشدد : ڈی ای او نے ٹیچر کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دیں

منگل مئی 23:29

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے گورنمنٹ ہائی سکول خیرا گلی کے ٹیچر کی طرف سے چھٹی جماعت کے طالب علم پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے ٹیچر کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول خیرا گلی کے چھٹی جماعت کے طالب علم صائم مسعود عباسی پر اسلامیات کے ٹیچر منیر احمد نے تشدد کیا جس سے بچہ بے ہوش ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو دی گئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قاضی تجمل نے گذشتہ روز خیرا گلی سکول پہنچ گئے اور انہوں نے بچے پر تشدد کرنے والے سکول ٹیچر منیر احمد کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری شروع کر دی۔