ڈی پی او ہری پور نے اختر نواز خان سبزی و فروٹ منڈی کیس میں عدالتی احکامات پر عملداری کی یقین دہانی کرا دی

منگل 22 مئی 2018 23:29

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈی پی او ہری پور سید خالد محمود ہمدانی نے اختر نواز خان مارکیٹ سبزی و فروٹ منڈی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے عدالتی احکامات پر مکمل عملداری کی یقین دہانی کرا دی۔ مذکورہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی درخواست پر مقامی عدالت نے سبزی منڈی معاملات پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے جس پر منڈی کے آڑھتیوں کو شکایت تھی کہ مقامی ایس ایچ او مخالف فریق کی جانبداری میں عدالتی حکم پیروی نہ کرتے ہوئے مخالف فریق کی جانبداری میں دخل اندازی کا مرتکب پایا جا رہا ہے۔

ڈی پی او نے متعلقہ ایس ایچ او کو عدالتی حکم کی پابندی اور پولیس اور تاجروں کو معاملہ کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے کسی بھی تنازعہ کو ابھارنے سے منع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گذشتہ روز انجمن آڑھتیاں اختر نواز خان مارکیٹ سبزی و فروٹ منڈی کے صدر سید غفور خان، جنرل سیکرٹری طارق محمود خان، نائب صدر گوہر سلطان خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعظم خان، فنانس سیکرٹری سعید اختر، انجمن تاجران مین بازار کے صدر حاجی عبدالصبور قریشی، جنرل سیکرٹری فرحت نواز و دیگر نے ڈی پی او سید خالد محمود ہمدانی سے ملاقات کی اور انہیں اختر نواز خان مارکیٹ سبزی و فروٹ منڈی تنازعہ بارے مکمل بریفنگ دیتے ہوئے انصاف پر مبنی تعاون کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :