ہری پور کے عوام کے حقوق کا دفاع ہر پلیٹ فارم پر کریں گے، عمر ایوب خان

منگل مئی 23:29

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہری پور کے عوام کے حقوق کا دفاع ہر پلیٹ فارم پر کریں گے، ماضی گواہ ہے کہ کبھی بھی عوام کے حقوق کا سوا نہیں کیا، آئندہ بھی ہر قیمت پر عوامی حقوق کا دفاع کریں گے۔ وہ منگل کو حلقہ نیابت کے مختلف موضعات میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی و سماجی شخصیات نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں ان کی بھرپور تائید و حمایت اور ان کی یقینی کامیابی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ ان کے خاندان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی انہیں موقع ملا عوام کی خدمت کی ہے، ضلع کے ایک ایک گھر تک بجلی کی سہولت فراہم کرنے، ہری پور، غازی و خان پور تک گیس کی مین پائپ لائن بچھا کر گیس کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر، فون ایکسچینجز کی تنصیب اور ہر سطح پر عوام خصوصاً مختلف ادوار میں کام کرنے والے ملازمین کے حقوق کا تحفظ ان کی وہ بے مثال خدمات ہیں جن کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا۔

متعلقہ عنوان :